26 مئی، 2016، 12:16 AM

امریکہ نے جماعت الدعوة القرآن کوعالمی دہشتگرد تنظیموں میں شامل کر دیا

امریکہ نے جماعت الدعوة القرآن کوعالمی دہشتگرد تنظیموں میں شامل کر دیا

امریکہ نے جماعت الدعوة القرآن اور کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان پاکستان کے طارق گیدر گروپ کوعالمی دہشتگرد تنظیموں میں شامل کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی وزارت خارجہ نے جماعت الدعوة القرآن اور کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان پاکستان کے طارق گیدر گروپ کوعالمی دہشتگرد تنظیموں میں شامل کر دیا ہے۔ اس بارے میں امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طارق گیدر گروپ اس وقت درہ آدم خیل سے اپنا آپریشن کر رہا ہے۔ اس گروپ کا سربراہ عمر منصور ،پشاور میں آرمی پبلک سکول اورباچا خان یونیورسٹی چارسدہ حملے میں بھی ملوث رہا۔پولش جیالوجسٹ کے قتل میں بھی اس گروپ کا ہاتھ تھا۔ دوسری طرف جماعت الدعوة القرآن افغانستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث اور اس وقت پشاور سے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔اس تنظیم کا تعلق القاعدہ اور لشکر طیبہ سے بھی بتایا گیا ہے۔ امریکی  دفتر خارجہ کے مطابق دونوں تنظیموں کے اکاونٹس بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں۔امریکی دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف اپنے تمام  اتحادیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے امریکی اتحاد میں سعودی عرب اور خلیجف ارس کی عرب ریاستیں شامل ہیں اور انہی عرب ریاستوں کی وجہ سے امریکہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے ۔

News ID 1864279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha